the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ پولس ٹاسک فورسیس نے بی جے پی لیڈر سمیت 6کول مافیا کو غیر قانونی طریقے سے پرانے نوٹ کو تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اسی سال اپریل و مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات بردوان ضلع کے رانی گنج سے بی جے پی کے امیدوار منیش شرما کو باگوہاٹی سے بڑی تعداد میں پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے الزام میں کلکتہ پولس کے اسپیشل ٹاسک فورسیس نے گرفتار کیا ہے ۔ شرما کے ساتھ دیگر 6افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ کولکتہ پولیس کے ایک افسر نے یہ معلومات دی۔ شرما کے ساتھ کان کنی کے کاروبار سے منسلک چھ دیگر لوگوں کو بھی پرانے نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، جو انہیں تبدیل



کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کولکتہ کے شمال میں پولیس نے انہیں پکڑ لیا ہے۔ کئی لاکھ روپے بھی جو پرانے اور نئے نوٹوں میں ہے، برآمد کیے گئے ہیں۔ منیش شرما کی گرفتاری پر ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے نیوز 18 انڈیا کو فون پر بتایا کہ منیش انتخابات کے دوران چند ماہ بی جے پی کے ساتھ تھے۔ انتخابات کے بعد ان سے رانی گنج کے زیر نگرانی کی ذمہ داری واپس لے لی گئی تھی۔ گرفتاری کے بعد منیش کو پارٹی نے رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی بے قصور پائے جانے پر ہی رکنیت واپس دی جائے گی۔ منیش کے ساتھ کتنی لاکھ رقم پرانے اور کتنی نئے نوٹوں میں تھی، اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.